تازہ تر ین

سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے، شہباز شریف

لاہور (پ ر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور خدمت خلق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ عوام کے مسائل حل کر کے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کئے گئے ہیں اور شفافیت، برق رفتاری اور اعلیٰ معیارکے ساتھ منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا خاصا ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے دن رات اےک کےا ہوا ہے۔ حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا ہو اہے۔ عوام کی تکلےفوں کو راحت مےں بدلنے کےلئے عزم اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں اور ہمارے دور میں پر امن، روشن اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور دور دراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جب اقتدار ملا تو ملک معاشی طور پر تباہ حال اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ 18، 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی اور بدامنی کی آگ ملک میں ہر طرف پھیلی ہوئی تھی۔ دہشت گردی اور توانائی بحران نے معیشت کو بری طرح متاثر کر رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتھک محنت کے باعث ملک سے اندھیرے دور ہوئے ہیں اور آج لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور قوم کو امن ملا ہے جس سے تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سواچار برس کے دوران دیانت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے طے کرنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات مےں انتشار ےاافراتفری کی سیاست کی رتی بھربھی گنجائش نہیں۔ قومی ےکجہتی اوراتحاد کی جتنی اہمےت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ دھرنا دےنے والے سےاسی عناصر نے ہمیشہ عوام کی تکالیف اور مسائل بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوںکا جال بچھایا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عوام ترقی کے عمل کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ شعبدہ بازی، دھرنے اور الزامات کی سیاست عوام کی خدمت نہیں بلکہ دکھی انسانےت کی خدمت ہی عبادت ہے اور ہم عوام کی خدمت عبادت سمجھ کرکررہے ہےں۔ ہمارا جےنا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور جب تک سانس مےں سانس ہے عوام کی خدمت کرتے رہےں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل عوام کی امانت ہےں اور ایک ایک پائی دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کررہے ہےں۔ توانائی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمےل پر دنےا حےران ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی اور الزامات کی سےاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہےں آئے گا۔ آئندہ انتخابات مےں عوام دھرنا سےاست کرنے والوں کا محاسبہ کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کی جانب تیزی سے رواں دواں ہیں۔ وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو تلقین کی کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، اراکین صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض، جاوید علاﺅالدین ساجد اور میاں مناظر حسین رانجھا شامل تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ شہےد پائلٹ مرےم مختار پاکستان کا فخر، شناخت اور بہادری کی علامت ہے اور شہےد مرےم مختار جیسی باصلاحیت اور بہادر بیٹیاں پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ ان کی حب الوطنی، بہادری، حوصلہ اور ثابت قدمی پوری قوم کےلئے مثال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی اور روز نامہ ”خبریں“ فیصل آباد کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اعجاز حشمت خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain