تازہ تر ین

جلدخوشخبری” عمران خان نے دل کی بات کہہ دی”

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی بحران کا حل قبل از وقت انتخابات میں مضمر ہے، ملکی معاشی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے ، عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم ماڈل ٹاو¿ن اور حدیبیہ کیس کے منطقی انجام کی منتظر ہے، چاہتے ہیں کہ احتساب کا معاملہ آگے بڑھایا جائے ، فرار کے بجائے قانون کا سامنا کرنا چاہئے، اس سے قبل اجلاس میں میجر اسحاق شہید کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن اور سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالا اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار ملک جہانزیب وارن بھی موجود تھے۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سمیت پورا ٹبر چور ثابت ہوچکا ہے۔ اب شریف فیملی کا مسکن اڈیالہ جیل ہی ہے، جلد قوم کو خوشخبری دیں گے اور انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کے ذمہ دارمیاں برادران ہیں، سارا فنڈ لاہور پرخرچ کرکے اس خطے کے عوام سے ناانصافی کی لیکن اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام سے سوتیلے پن کا سلوک نہیں ہونے دوں گا۔ عملی طور پر جدوجہد کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain