تازہ تر ین

خودکش حملے میں ایڈیشنل آئی جی محافظ سمیت شہید

پشاور (ویب ڈیسک) حیات آباد میں خود کش حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سےآفس جارہے تھے کہ تاتارا پارک کے قریب خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔سی سی پی او طاہر خان کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔سی سی پی او کے مطابق حیات آباد فیز 2 میں زرغونی مسجد کے قریب خودکش حملہ کیا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کا ایک محافظ موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔سی سی پی او طاہر خان کا کہنا ہے کہ اشرف نور کے لئے کوئی مخصوص تھریٹ نہیں تھا۔دھماکے کی زد میں ا?نے والی پولیس کی دوسری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 6 زخمی اہلکاروں کو منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔شہید ایڈیشنل آئی جی کے زخمی ڈرائیور ذیشان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ ہم دفتر جارہے تھےکہ راستے میں کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا، گاڑی کی اگلی نشست پر اے آئی جی صاحب کا محافظ اور پچھلی نشست پر وہ خود بیٹھے تھے ۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 15 سے 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain