تازہ تر ین

ڈاون سائزنگ کے دعوے ٹھس ،نجم سیٹھی کی آشیر باد سے پی سی بی میں نئی بھرتیاں جاری،مقتدر حلقوں میں کھلبلی

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کئی سالوں سے بورڈ میں زائد ملازمین کی ڈاون سائزنگ کا دعوی کررہا ہے، لیکن دعووں کے باوجود چھوٹے درجے کے چند ملازمین ہی فارغ ہوئے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اب بھی ملازمین بھرتی ہورہے ہیں۔ لاہور میں ہونے والی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں بارہ نئے لوگوں کی تقرری کی منظوری لی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ طویل عرصے خدمات انجام دینے والے شاہد اسلم کو پی سی بی خواتین ونگ میں سینئر جنرل منیجر مقرر کیا گیا ہے، شاہد اسلم کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اس وقت کئی ریجنل کوچز کا انٹرویو کررہے ہیں اور ملک کا کوئی نوجوان کوچ، جو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے لیے بھی قابل قبول ہو، اسٹنٹ کوچ کی ذمے داری نبھائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے عون زیدی مستقبل میں مستقل طور پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ میڈیا منیجر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے دیگر افسران اب پاکستان ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کرسکیں گے اور جب پاکستان ٹیم ملک میں ہوگی تو عون زیدی، ہارون رشید کے شعبہ کرکٹ آپریشنز میں خدمات انجام دیں گے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ میں جن نئی پوسٹنگز کی منظوری دی گئی ہے ان میں ایگزیکٹو سیکریٹریٹ کے لیے پی ایس او ٹو چیئرمین، اسٹنٹ منیجر فنانس اینڈ کنٹریکٹ، منیجر اینٹی کرپشن، ایڈمن ا?فیسر، اسٹور کیپر، سپروائزر، آفس اسسٹنٹ، ریسیپشنٹ، لفٹ آپریٹر،پلمبر، آفس بوائے اور ہیلپر شامل ہیں۔ری اسٹرکچرنگ کے طور پر خواتین ونگ کی سربراہ شمسہ ہاشمی کی خدمات ان کے ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردی گئی ہیں اور ان کی جگہ پوسٹ ایڈورٹائز کی جائے گی۔ثناءمیر کی جگہ بسمہ معروف کو کپتان، صبیح اظہر کی جگہ مارک کولز کو منیجر اور عائشہ اشعر کی جگہ عبدالرقیب کو منیجر بنانے کی منظوری لی گئی۔ دستاویزی ثبوت کے مطابق ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید اور ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ ایزد سید کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی گئی، ایزد سید اور شکیل شیخ کو پی سی بی چیئرمین کا ایڈوائزر بنانے کی منظوری بورڈ آف گورنرز سے لی گئی ہے اور دونوں اعزازی خدمات انجام دیں گے۔علاوہ ازیں منیجر میڈیا، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن عماد حمید کو بورڈ کے چئیرمین کا پی ایس او مقرر کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق نئی تقرریاں اور تبادلہ پی سی بی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے گئے ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain