تازہ تر ین

کسان آج مطالبات کے حق میں پنجاب بھر میں دھرنا دینگے

لاہور(خبر نگار)کسانوںکے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر آج کسان پنجاب بھر کی سڑکوں پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے سڑ کوں کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک بھی بند کر نے کا اعلان حکومت پنجاب نے 30 نومبر کو شوگر ملز کو چلانے کی یقین دہانی کروائی ‘ہمیشہ کی طرح وعدوں پر پورا نہ اتر سکی‘ مطالبات کی منظوری تک سڑکیں بند رکھیں گے،کسان حقوق کے حصول کی جنگ لڑتے رہیں گے کسان اتحاد نے صوبائی حکومت کی طرف سے مطالبات کی منظور ی کے بعد عملدرآمد نہ ہونے پر 10 دسمبر کو پنجاب کی سڑکوں کو جام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بارے کسان اتحاد کے چیرمین خالد کھوکھر روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو کرتئے ہوئے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا جس پر حکومت نے کسانوں کو احتجاج سے روکتے ہوئے مذاکرات کے لئے بلوایا اور مذاکرات کے دوران مطالبات کو تسلیم تو کر لیا گیا مگر وقت گزرنے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہ ہو سکا جس پر کسان اتحاد نے 10 دسمبر کو پنجاب کے تمام اضلاع جن میں قصور ،پاکپتن خانیوال ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،مظفر گرھ ،کوٹ ادو ،جتوئی ،علی پور ،خان پور ،رحیم یار خان ،بہاولپور ،و دیگر اضلاع میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے 30 نومبر کو شوگر ملز کو چلانے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر شوگر ملز مافیا معاہدے والے نرخ سے ہٹ گیا ہے غریب کسانوں کو لوٹنے کےلئے وزن میں کٹوتی کی جارہی ہے ریٹ 180روپے طے ہوا لیکن کٹوتی کر کے 100روپے میں خریدا جارہا جو کسانوں کا معاشی قتل ہے اس پر حکومت بھی خاموش ہے اور اپوزیشن بھی یہ سب اسی لئے خاموش ہیں کیونکہ اسمبلیوں میں بیٹھے اکثر ایم این اے اور ایم پی ایز کی اپنی شوگر ملیں ہیں وہ عوام کی بھلائی کا کیا سوچیں گے ان کا کہنا تھا کہ اب کسان اپنی گنے کی فصل کو فروخت کر نے کی بجائے آگ لگا رہا ہے انہوں نے یہ بھی کہا اگر یہی رہا تو پنجاب میں اگلے سالوں میں کسان گنے کی فصل کاشت نہیں کرے گا پھر یہ شوگر مالکان کیا کریں گے اور اس سے چینی کی قلت میں بے شمار اضافہ ہوگا اور یہی تو شوگر ملز مالکان چاہیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا اس وقت تک رہے گا جب تک ان مطالبات پر عمل نہیں ہوتا ہم ٹرینیں بھی بند کر یں گے ہم پنجاب کو جام کر دیں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain