تازہ تر ین

سرفراز احمد نے اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ اورکے سی سی اے زون 6 میں سخی حسن جیمخانہ کے کاکا کرکٹ گراونڈ کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میں کاکا گراو¿نڈ پر بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گراو¿نڈ پر اکیڈمی بناکرنئے ٹیلنٹ کوسامنے لانے میں اپنا کردار ادا کروں گا، انھوں نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب مواقع میسرآجائیں تووہ عمدہ کارکردگی پیش کرسکتے ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئرکا آغاز اسی میدان سے کیا تھا، کراچی میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ نوجوان نسل کو موبائل و دیگر لغویات سے بچانے کے لیے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، شہریوں کوطویل مدت کے بعد اچھی تفریح میسر آئے گی۔سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی پہلے ایونٹ کی طرح کامیاب ہو گا اور مقامی کرکٹرز کو پرفارمنس پیش کرنے کے مواقع ملیں گے، انھوں نے کہا اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،اس سے نئی نسل کو اپنی اہلیت کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔میئرکراچی وسیم اختر نے کہاکہ نوجوان نسل کواچھا ماحول دینا چاہتے ہیں، قومی کپتان سرفراز احمد کو اکیڈمی کے لیے گراو¿نڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے جیسے ہونہار کھلاڑیوں کوسامنے لاسکیں، اہل کراچی کوسرفراز احمد پرفخر ہے، امید ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں ملنے والی کامیابی کے سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے اور دورئہ نیوزی لینڈ میں بھی پاکستان کوفتوحات سے ہمکنارکریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain