تازہ تر ین

بابرغوری ‘شمیم صدیقی امبر کان ڈاکٹر ندیم ایم ایم لندن سے مستعفی

لندن، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سینئر رہنما بابر غوری ،شمیم صدیقی اور امبر خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غور اور سابق وزیر باقی صفحہ5بقیہ نمبر23مواصلات شمیم صدیقی اور سابق صوبائی وزیر ثقافت و کھیل امبر خان نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ کا علان کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ لندن بھجوا دئیے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے بابر غوری نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سے استعفے کا فیصلہ خالصتاً ذاتی ہے اور ابھی کسی پارٹی یا گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔ بابر غوری نے پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تمام ذمے داریوں سے دستبردار ہو رہا ہوں۔بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست 2016 کو پاکستان مخالف تقریر کرنے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان کیا جس کے بعد کئی رہنما ایم کیو ایم لندن کے ساتھ جڑے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں فعال نہیں اور گزشتہ سال پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر اختلافات ہوئے جس پر اب تک قائم ہوں تاہم اب پارٹی کو استعفی بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی ہے جو لندن میں ہے، پاکستان میں جو ایم کیو ایم ہے اس میں کبھی حصہ نہیں رہا۔ بابر غوری نے کہا کہ پہلے سمجھتا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے غلط فیصلہ کیا لیکن شاید ان کے پاس یہی چوائس تھی جس کے بعد انہیں یہ کرنا پڑا اور اگر پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا انضمام ہوتا ہے تو اچھی بات ہے،انہوں نے کہا کہ سب کو الیکشن لڑنے کی آزادی ہونی چاہئے اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے ۔ شمیم صدیقی کا بھی کہنا ہے کہ22 اگست کو پاکستان کے خلاف تقریر پر پارٹی میں خاموشی اختیار کی اور ایم کیوایم کی ذمے داریوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے اور یہ فیصلہ مہاجرعوام کے حق میں سیاسی اور غیرسیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کیا۔رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم لندن کی رکن امبر خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیں۔خیال رہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کی مخلوط حکومت میں وزیر پورٹ اینڈ شپنگ تھے اور ان کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900سے زائد غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain