تازہ تر ین

پیراڈائیز لیکس: 31پاکستانیوں 186کمپنیوں کا کھوج لگا لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیراڈائز لیکس کی تحقیقات، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو بڑی کامیابی، پیراڈائزلیکس میں شامل 31 افراد اور 186 کمپنیوں کا سراغ مل گیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں کا 2010ءسے 2017ءتک کا مقامی ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرز سے کمپنیز کی گلوبل بینی فیشل اونر شپ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ پیراڈائزلیکس میں اب تک سامنے آنے والے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت 31 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔ اور تمام اداروں سے ان افراد کی کمپنیوں، بینک اکاﺅنٹس، پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات اور سٹاک مارکیٹ میں ان کی سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کرلی گئی تھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain