تازہ تر ین

بچے بھوکے سکول جانے پر مجبور،دل دہلا دینے والی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین مہنگے داموں
لکڑیاں خرید کر جلانے پر مجبور ہو گئے۔ لاہور میں 100فیڈر ڈیڈشارٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قصور‘ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ‘ اوکاڑہ‘ رینالہ خورد اور نوشہرہ ورکاں سمیت کئی شہروں میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ لاہور میں بارش کے بعد لیسکو کے 100 فیڈر ڈیڈشارٹ ہو گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی سپلائی معطل رہی۔ صحافی کالونی گرڈ سٹیشن میں آصف ٹاﺅن فیڈر ڈیڈشارٹ ہونے کی وجہ سے شام 5بجے سے رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔ لیسکو سسٹم میں پیر کو بجلی کی طلب 2175میگاواٹ رہی‘ سپلائی 1700میگاواٹ اور شارٹ فال 475میگاواٹ رہا۔ شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں گھریلو خواتین اور طلباءکو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے وہاں کاروباری طبقہ بھی شدید پریشانی دکھائی دیتا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں میں مسلسل 7گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر ہو گیا۔ ایس ڈی او واپڈا نے بتایا کہ نقص دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بجلی کی مسلسل بندش اور بارش کی وجہ سے شہریوں کو سخت کوفت کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے جیسے ہی سردی بڑھی کئی شہروں میں گیس یا تو بالکل غائب ہو گئی یا پھر پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گھریلو‘ تجارتی اور صنعتی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس غائب ہونے کی وجہ سے صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔ ہوٹل مالکان اور گھریلو صارفین مہنگے داموں لکڑیاں خرید کر جلانے پر مجبور ہیں۔ گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلباءاور ملازمت پیشہ افراد کو گزشتہ صبح ناشتہ کئے بغیر جانا پڑا۔ سوئی ناردرن انتظامیہ کے گیس کی طلب پوری کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاﺅن‘ اقبال ٹاﺅن‘ گارڈن ٹاﺅن‘ ٹاﺅن شپ‘ گرین ٹاﺅن‘ گلبرگ‘ اچھرہ‘ اندرون شہر‘ شادباغ‘ ہربنس پورہ‘ سرحدی دیہات سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے بعد گیزر اور ہیٹر چلنے کی وجہ سے گیس پریشر میں مشکلات ہو رہی ہیں تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد گیس کی سپلائی معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔ قصور میں گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ کھانا بنانے کے اوقات میں صبح‘ دوپہر اور شام کو گیس بند رہتی ہے جبکہ ایل پی جی کا سلنڈر 3سے 4سو روپے مہنگا ہو گیا۔ لوگ مہنگے داموں سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ گیس اور سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں کا موقف ہے کہ ایل پی جی پیچھے سے مہنگی کر دی گئی ہے جس کا اثر ایجنسی ہولڈروں پر بھی پڑ رہا ہے۔
گیس‘ بجلی غائب

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain