تازہ تر ین

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کر وا دی

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کرا دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں زائرین، بزنس کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، جہاں انہیں بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق زائرین 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے۔پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے 2 ہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain