تازہ تر ین

پاکستانی عوا م کیلئے بری خبر،پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کتنے اضافے کا خدشہ،جا ن کر آپ کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائینگے

کراچی (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔گزشتہ 20 روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کے لیے تیل کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے اضافہ کیا تھا۔اس وقت ملک بھر میں پیٹرول فی لیٹر 77 روپے سے زائد پر فروخت کیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain