تازہ تر ین

حسیناﺅں کونازیبا ای میلزپرمس امریکا کے سی ای او مستعفی

نیویارک(شوبز ڈیسک)مس امریکہ آرگنائزیشن کے چیف آیگزیکٹو آفیسر سیم ہسکل نے مقابلہِ حسن میں حصہ لینے والی امیدواروں کے ساتھ نازیبا انداز اپنانے سے متعلق متعلق ای میلز سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی جریدے نے سیم ہسکل اور ادارے کے دیگرملازمین کے درمیان مبینہ طور پر تین سال تک کے ای میلز کے تبادلے کو شائع کیا تھا جن میں مس امریکا مقابلے میں حصہ لینے والی حسیناں کا نام لے کر انہیں موٹا، بھدا اور بے سلیقہ وغیرہ کہہ کر پکارا گیا ہے۔ان ای میلز میں مقابلہ حسن میں کامیاب سابقہ خواتین سے متعلق نازیبا حوالوں کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بیہودہ تبصرے کیے گئے۔ای میلز کے سمانے آنے کے بعد ادارے کا کہنا ہے کہ مسٹر ہسکل کا استعفی منظورکیا جا رہا ہے جب ایم اے اوکے چیئر پرسن لن ویئڈنر بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain