تازہ تر ین

ٹرمپ کی زندگی داﺅ پر لگ گئی

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) وائٹ ہاوس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے کو ہوگا۔طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں امریکی اخبار سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں جمعے کوہوگا۔وائٹ ہاوس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے کاکہنا تھا کہ میڈیا ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کو منفی طور پر بڑھا چڑھا کے پیش کررہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔صدر ٹرمپ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain