تازہ تر ین

میرانام زینب ،میں۔۔۔مقتولہ نے موت سے چند لمحات قبل اپنی کاپی میں کیا تحریر کیا ،چونکا دینے والی خبر

میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے۔۔۔قصور میں اغواءاور زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کی اسکول کی کاپی پر لکھے یہ جملے ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں
ننھی زینب کو گذشتہ روز آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔صرف قصور شہر ہی نہیں، پورا ملک ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی پر سراپا احتجاج ہے۔زینب کے گھر والوں پر گزرنے والی قیامت کا اندازہ کوئی بھی دل رکھنے والا انسان کرسکتا ہے۔ننھی زینب کی کتابیں اور کاپیاں اسی طرح اس کے بیگ میں موجود ہیں، جن پر 4 جنوری تک کا ہوم ورک موجود ہیں۔یہ وہی روز ہے جب زینب اغوائ ہوئی اور پھر کبھی لوٹ کر گھر واپس نہ آئی۔زینب کی اسکول کی کاپیوں پر لکھی تحریروں نے پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔اردو کے ہوم ورک میں زینب نے ایک مضمون میں اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھا، ‘میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے’۔7 سالہ اول جماعت کی طالبہ زینب نے مزید لکھا، ‘میرے والد کا نام امین ہے’۔اسی مضمون سے ہمیں پتہ چلا کہ زینب کو آم بہت پسند تھے۔معصوم زینب تو اس ظالم اور بے حس دنیا سے چلی گئی، لیکن اس کی کتابیں اور اس کا اسکول بیگ اب بھی موجود ہیں۔زینب کے تحریر کردہ یہ جملے اب بھی موجود ہیں، جو ہمیں جھنجھوڑ جنجھوڑ کر یہ بتاتے رہیں گے زینب ایک پاکستانی بچی تھی، جس کی معصومیت، اس کے بچپن کو ہمارے ہی معاشرے کے ایک درندے نے چھین لیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain