تازہ تر ین

معصوم زینب کے قاتلوں کی گرفتاری بارے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے سینئروکیل احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی،چیف جسٹس نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ احمد رضا قصوری کازینب کے قاتل کی گرفتاری سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان چیف جسٹس کا کہناہے کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے سینئروکیل احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی ہے۔واضح رہے کہ سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے بیان دیاتھا کہ میں چیف جسٹس پاکستان کاازخود نوٹس لینے پرشکریہ اداکرنے گیاتھا تومجھے چیف جسٹس پاکستان نے خوشخبری دی ہے کہ ملزم گرفتار ہوگیاہے۔احمد رضا قصوری نے کہا کہ قصور میں زینب قتل کیس کاملزم گرفتارہوگیاہے،فوٹیج میں جوملزم ہے وہ انکارشتہ دار ہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain