تازہ تر ین

زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے، شہزاد رائے

کراچی(ویب ڈیسک ) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہاہے کہ زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے۔شہزاد رائے نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر پانچواں بچہ زیادتی کا شکار ہورہا ہے تاہم بچوں کو گھر اور اسکول میں تربیت دے کر ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان، صنم سعید، حنا بیات سول سوسائٹی کے رہنما جبران ناصراور دیگر بھی موجود تھے۔معروف گلوکار نے کہا کہ یہ سانحہ انسانیت کی تذلیل ہے، زینب تو دنیا سے چلی گئی لیکن ہمیں بچوں کے تحفظ کیلیے سوچنا ہو گا، ملک میں ہر پانچواں بچہ زیادتی کا شکا ر ہورہا ہے۔ ہمیں بچوں کو صحیح اور غلط کی پہچان کرانا ہو گی،ایسے واقعات سے بچنے کیلیے اسکولوں میں بچوں کو آگاہی ضروری ہے بچوں سے زیادتی میں 90 فیصد قریبی لوگ ملوث ہوتے ہیں۔شہزاد رائے کے مطابق والدین اور بچوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہونی چاہیے، گھر اور اسکول میں بچوں کو تربیت دے کر ایسے واقعات سے بچایا جا سکتا ہے، مارنے لٹکانے سے مسئلہ حل ہوجاتا تو حل ہو چکا ہوتا ا?ج بہت سے بچے اس ظلم کا شکار ہوتے ہیں جب کہ دس فیصد باہر کے لوگ زیادتی کرتے ہیں باقی اپنے ہوتے ہیں، کہتے ہیں مرد کو رونا نہیں چاہیے ہم نے تربیت دینی ہے کہ مرد کو رلانا نہیں چاہیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain