تازہ تر ین

ریس تھری ۔۔۔ سیف علی خان کی سلمان خان سے سرد جنگ

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان نے سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی اداکار سیف علی خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور ان کی فلمیں مسلسل ناکامی کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں ’ریس تھری‘ کا انتظار تھا مگر بالی ووڈ کے سلطان نے اس فرنچائز پر بھی قبضہ جمالیا اور یوں پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چھوٹے نواب کو ’ریس تھری‘ سے باہر کردیا گیا تاہم سیف علی خان نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کرڈاالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو نہیں بلکہ اسکرپٹ کو قرار دیا، اداکار کا کہنا تھا کہ فلمساز رمیش تورانی نے ان سے کہا تھا کہ اس بار وہ بالکل ہٹ کر اسٹوری بنارہے ہیں جب کہ انہیں فلم میں کردار کی آفر کی گئی تھی مگر وہ انہیں پسند نہیں آیا، اس لیے ’ریس تھری‘ کے بجائے دیگر فلمیں کرنے کو ترجیح دی۔ چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ سلمان خان اس وقت انڈسٹری میں سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved