تازہ تر ین

شریف برادران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے زینب کے قاتل پکڑیں

پشاور(این این آئی، آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی تعلیم لیتے لیتے مغربی کلچر کے غلام نہ بنیں ورنہ آپ کی سوچ بھی غلام ہوجائے گئی ۔خیبرپختونخوا میں پولیس کا بہترین انتظام ہے ۔خیبرپختونخوا پولیس پر فخر ہے۔ زینب کے معاملے پر پولیس خاموش ہے جبکہ ڈی آئی خان واقعہ میں ہماری پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں نو میں اٹھ ملزمان گرفتار کر لیا تھا۔ نشتر ہال پشاور میں یوتھ ایمپلائز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شریف برادران پر تنقید کے نشتر برساتے رہے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران 19 سال سے پنجاب میں حکومت کررہے ہیں قوم اشتہارات اور سڑکیں بنانے سے نہیں بنتی نواز شریف کے علاو¿ہ اور بھی لوگ بہت جلد یہ کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا عمران خان نے کہا کہ قصور میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے۔ پنجاب میں بارہ بچیوں کو ریپ کیا گیابچیوں کی ویڈیوز بنائی گئی اور پنجاب پولیس خاموش رہی ۔ خیبرپختونخوا میں پولیس کا بہترین انتظام ہے ۔خیبرپختونخوا پولیس پر فخر ہے عمران خان کے مطابق پچھلے ایک سال میں ریکارڈ ٹوریزم ہوئی۔ ہرسال چار نئے ٹوریزم ریزاٹ کھولے گئے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان منشیات کی طرف چلے جاتے ہیں عمران خان نے روایتی لباس پر طلبہ کو لیکچر بھی دیا اور کہا کہ مغربی تعلیم لیتے لیتے مغربی کلچر کے غلام نہ بنیں ورنہ آپ کی سوچ بھی غلام ہوجائے گئی آٹھ ہزار پاکستانی باہر کے ممالک کی جیلوں میں پڑے ہے اس بار نم یونیورسٹی میں 55 فیصد بچے فرسٹ ڈویثرن میں پاس ہوئے ہری پور میں آسٹریا کے تعاون سے یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں چند ماہ کے دوران 12بچیوں کو زیادتی کر کے قتل کیا گیا، ماضی میں بھی بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز سامنے آئیں، قصور کی پولیس کیا کر رہی تھی؟ڈیرہ اسماعیل خان میں واقعہ ہوا تو پولیس نے24گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کیا، گلوبل وارمنگ اور آلودگی مستقبل میں بڑے مسائل بننے والے ہیں، کے پی کے حکومت نے تین سال میں ایک ارب درخت لگائے، قصور میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، پنجاب میں صرف میٹروکریسی کا راج ہے، سارا پاکستان کے پی کے پولیس کی مثال دیتا ہے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، میں شاید واحد پاکستانی ہوں جس نے دنیا کے سارے پہاڑ دیکھے ہیں، ہمارا پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہے، کے پی کے میں سیاحت کے چار نئے مقامات کھولیں گے، انسانی حقوق کی فراہمی، اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، شریف برادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، قومیں سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بنتیں، کے پی کے میں آئی جی پولیس کو میرٹ پر تعینات کیا جاتا ہے، شریف برادران 19 سال سے حکومت کررہے ہیں لیکن وہاں کی پولیس دیکھیں، بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان منشیات کی طرف چلے جاتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain