تازہ تر ین

نام نہاد انقلاب کا دعوی کرنیوالے کس منہ سے عوام کے سامنے جائے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں ہیں، ریاست قومی سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اور داخلی و بیرونی مسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے۔ آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی کورس2018 کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوں نے نے کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی ، انہوں نےسول سروسزاورمسلح افواج کے افسران میں ایوارڈزبھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کا بہت حد تک سدباب کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد معاشرے کو انتہاپسندوں کے سلیپرز سیلز اور ہمدردوں سے صاف کرنے کے لئے جاری ہے۔ریاست قومی مقاصدکے حصول کے لئے پرعزم ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سکیورٹی کونکھارنے میں این ڈی یوکاکردارقابل تعریف ہے،پاک فوج کے افسران ملک کودرپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے کرداراداکریں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی کورس2018 کی گریجویشن تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،پاک فضائیہ اورپاک بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملک بھر بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں بااعتماد اور سستے براڈ بینڈ رابطے کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں سستے نرخوں پر براڈ بینڈ کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں عام آدمی کو ڈیجیٹل سہولیات میسر آسکیں۔ پائیدار ترقیاتی منصوبوں کےلئے براڈ بینڈ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یونیورسل سپورٹ فنڈ (یو ایس ایف) کی معاونت سے ملک کے قبائلی علاقوں میں براڈ بینڈ کی سہولیات کی فراہمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان فرق دور کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والے یو ایس ایف کی جانب سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیلی کام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، تھری جی اور فور جی خدمات کے آغاز کے بعد منصوبے کے تحت 5896دیہات کو براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، نئے معاہدوں سے خیبر، مہمند اور ڈی آئی خان کو ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے یہ خدمات فراہم کی جائیں گی اور 1187دیہات میں 40لاکھ سے زائد افراد کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئندہ چار ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کرنے اور سستے نرخوں پر سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس سے لوگوں کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور ای کامرس کے علاوہ دیگر کئی خدمات بھی دستیاب ہوں گی جن کا چند سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ای۔سروسز تیزی سے ابھرنے والا میدان ہے اور یہ ملک کے دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کو صحت تعلیم اور کاروباری مواقع فراہم کرسکتا ہے۔ بعد کے مراحل میں اس سے الیکٹرانک ووٹنگ اور انتخابات کرانے کی لاگت میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایف ملک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں سستے نرخوں پر براڈ بینڈ کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں سہولت حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ یو ایس ایف معاشرے کی ترقی میں معاون کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملک میں سستے نرخوں پر براڈ بینڈ کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی سے ملک کے تمام علاقوںکو یکساں طور پر مستفید کیا جاسکے ۔ وزیراعظم نے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کے لئے آئی ٹی اور ای سروسز کی فراہمی میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجیز کی دستیابی کے حوالے سے یو ایس ایف کے اقدام کا بھی ذکر کیا۔ یو ایس ایف کے ”لڑکیوں کے لئے آئی سی ٹی“ منصوبے کے تحت مائیکرو سافٹ نے لڑکیوں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے اشتراک کار کیا ہے تاکہ انہیں ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے عمل میں مو¿ثرانداز میں شریک کیا جاسکے ۔اب تک پاکستان بیت المال کے وومن امپاور منٹ سنٹرز میں 100کمپیوٹرز لیب قائم کی جا چکی ہیں اور 3500طالبات کو تربیت دی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain