تازہ تر ین

تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہراکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

ڈونیڈن(ویب ڈیسک )تیسرے ون ڈے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ ایک بار پھرفیل ہوگئی اور پوری ہی ٹیم 74 پر ڈھیر ہوگئی۔ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریزکے تیسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ ایک بارپھربری طرح ناکام ہوگئی اورپوری ٹیم 258 رنزکے تعاقب میں 74 رنزپرہی ڈھیرہوگئی، جونیوزی لینڈ میں کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکورہے۔اننگز کے آغازسے ہی پاکستان ٹیم مشکلات کا شکاررہی، اوپنراظہرعلی اور محمد حفیظ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 2 رنز بنا سکے اورآو¿ٹ ہوگئے، بعدازاں بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک، محمد عامر 10 رنز اوررومان رئیس 16 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو 8 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے جب کہ اوپنر مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوگئے۔ نصف سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیمسن 73 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ ا?و¿ٹ ہوئے، روس ٹیلر بھی نصف سنچری بنا کر شاداب کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بعدازاں ٹام لیتھم 35 رنز بنا سکے اور رومان رئیس کی گیند پر ا?و¿ٹ پر ہو گئے، ہینری نکہولس کھاتہ کھولے بغیر شاداب خان کا شکار ہوئے، مچل سینٹنر 6، ٹم ساو¿تھی 6 اور ٹرینٹ بولٹ نے 13 رنز بنائے اور تینوں حسن علی کا شکار ہوئے جب کہ ٹوڈ ایسٹل 5 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved