تازہ تر ین

عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ درانی کی سربراہی میں شروع ہوا تو اجلاس کے آغاز میں قصور میں قتل ہونے والی کمسن زینب اور ایئرمارشل (ر) اصغر خان سمیت کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اسمبلی اجلاس میں اسپیکر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رائے شماری کی گئی۔اسمبلی میں عبدالقدوس بزنجو کے حمایتی ارکان کے لیے اے لابی اور لیاقت علی کے حمایتی اراکن کے لیے بی لابی بنائی گئی جب کہ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔اسمبلی میں اراکین نے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کیا، عبدالقدوس بزنجو آج ہی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔اسمبلی اجلاس سے کچھ دیر قبل ہی پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال وزارت اعلیٰ کے دوسرے امیدوار سید لیاقت علی کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کی تحریری درخواست انہوں نے سیکریٹری اسمبلی کو جمع کرائی۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved