تازہ تر ین

2میچ ہارنے پر سرفراز پر سوال اٹھانا ٹھیک نہیں

لاہور(نیوزایجنسیاں) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر پاکستان ٹیم سے ایسے ہی نتائج کی توقع تھی، کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو اعتماد کے ساتھ لمبی اننگز کھیل سکے۔نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ہے، اگر چیمپئن بن کر کھیلیں اور خود کو ذہینی طور پر مضبوط بنائیں تو پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم ایسے ہی نتائج دے گی، بد قسمتی سے پاکستان کے پاس کوئی ایسا بیٹسمین نہیں جو ایک دو، وکٹیں گرنے کے بعد اعتماد سے لمبی اننگز کھیل سکے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور درج کرنے کیلئے کم از کم 50 اوور تو پورے کھیلنے پڑیں گے۔محتاط انداز اور ابتدائی بلے بازوں کی ناکامی گرین شرٹس کی شکست کی وجہ بنی۔انہوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد ایک، دو مرتبہ تو اوپر آکر بیٹنگ کرسکتے ہیں لیکن وہ جارحانہ انداز اپناتے ہیں، اس لئے ان کا نمبر چھٹا یا ساتواں ہی بہتر ہے، صرف دو ناکامیوں کے بعد سرفراز کی کپتانی پر انگلیاں اٹھانا درست نہیں۔پاکستانی بولرز سے نیوزی لینڈ میں گیند سوئنگ نہیں ہورہی، محمد عامر کو گیند کی ڈیلوری کے وقت اپنے انداز کو بہتر بنانا ہوگا ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain