تازہ تر ین

رشی کپور سیلفی بنانے پرخاتون مداح پر برس پڑے

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور سیلفی بنانے پر مداح پر برس پڑے جب کہ رنبیر کپور کو بیچ بچاوکرنا پڑا۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مو¿قف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں اور اپنے جذباتی رویے کی وجہ سے کئی بار مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں، اس بار بھی ریسٹورانٹ میں مداح کی سیلفی بنانے کی خواہش پر رشی کپور بھڑک ا±ٹھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے والد رشی کپور مداح پر ا±س وقت بھڑک ا±ٹھے جب ریسٹورانٹ میں موجود ایک خاتون مداح نے رنبیر اور نیتو کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد رشی کپور کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی جس پر رشی کپور نے غصے سے انکار کردیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain