تازہ تر ین

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ آج سجے گا

آکلینڈ (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ (آج) ہفتہ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ مرحلے کے بعد میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز (آج) ہفتہ کو ہوگا اور پہلے روز چار میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ پاپوا نیو گنی اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ بنگلہ دیش اور نیمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور کینیا، گروپ بی میں آسٹریلیا، بھارت، زمبابوے اور پاپوا نیو گنی، گروپ سی میں انگلینڈ، نیمیبیا، بنگلہ دیش اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، افغانستان، آئرلینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور چاروں گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain