تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کی ’’آخری بار‘‘ توثیق کردی

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ قدم آخری مرتبہ اٹھایا ہے تاکہ یورپ اور امریکا اس معاہدے میں موجود نقائص دور کر سکیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ تیسری اور آخری مرتبہ ایران کو پابندیوں پر چھوٹ دے رہے ہیں تا کہ امریکا اور اس کے یورپی اتحادی 120 روز میں ایران کے ساتھ موجودہ جوہری معاہدے میں پائے جانے والے سنگین نقائص کو دور کر سکیں، اگر ایسا نہ ہوا تو وہ فوری طور پر موجودہ معاہدے سے الگ ہوجائیں گے۔امریکا کے صدارتی محل ”وائٹ ہاو¿س“ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی نئے معاہدے میں اس کے بیلسٹک میزائلوں کا بھی احاطہ ہو گا۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک ٹھوس معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ دوروز قبل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برسلز میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکا کے علاوہ تمام فریقین نے معاہدے کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain