تازہ تر ین

انڈر19کرکٹ ور لڈکپ۔۔۔پاکستان کو بڑا جھٹکا

آئی سی سی (ویب ڈیسک )انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رن بنائے تھے اور پوری ٹیم 48 ویں اوور میں ہی آو¿ٹ ہو گئی تھی۔بعدازاں افغانستان نے 15 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا اور گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کو گروپ ’ڈی‘ میں افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم دوبار چیمپئن رہ چکی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain