تازہ تر ین

عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر، وزیر اعظم کا اہم اعلان

پشاور(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا وہ جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی۔پشاور میں نیشنل انکیو بیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب حکومت ملی تو پاکستان کرپشن کی وجہ سےبہت پیچھےرہ چکا تھا، انقلاب باتوں اور دعوو¿ں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے، بدقسمتی سے ہم تنقید کرنا اور لوگوں کو کام سے روکنا جانتے ہیں۔ کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائیں گے لیکن جمہوریت کا سفر ملک میں چلتا رہے گا۔ جمہوریت کے سفر میں آج سے چار پانچ ماہ بعد عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، آئندہ انتخابات میں عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے اسی کی حکومت ہوگی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام کرکے دکھایا ہے۔ ہم نے ہزاروں میل طویل موٹرویز بنائیں لیکن حکومت ہر مسئلہ حل نہیں کرسکتی لیکن ہر مسئلے کے حل کے لئے سہولت کار کا کردارادا کرسکتی ہے، دنیا بدل چکی ہے، اب ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہے، نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب سے ہی حل ہوگا، براڈ بینڈ سہولت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہماری حکومت نے تھری اور فورجی کے لائسنس شفاف طریقے سے دیے۔ امید ہے یہ ادارہ آئی ٹی سمیت دوسرے اداروں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain