تازہ تر ین

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آبدیدہ ،وجہ جان کر آپ بھی تائید کرینگے

کراچی (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آبدیدہ ہوگئے ۔ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ 94 ملین گیلن صنعتی فضلہ ٹریٹ کرنے کی منظوری ہوچکی ہے سندھ حکومت کا 67 فیصد بجٹ تیار ہے، وفاق کی اتھارٹی کا انتظار ہے ، یہ منصوبہ تین سال میں تیار ہوگا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ ، تین سال کا مطلب دلی دور است ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے بیان پر چیف جسٹس آبدیدہ ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain