تازہ تر ین

امریکی صدر کی میڈیکل رپورٹ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

واشنگٹن(آئی این پی) ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا جس کے بارے میں ترجمان وائٹ ہاوس نے بتایا ہے کہ ہے ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو بہترین قرار دیدیا۔امریکی میڈیا کے مطابق دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کروایا ۔ اپنے میڈیکل چیک اپ کے نتائج کا اعلان امریکی صدر منگل کے روز کریں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر کے منتخب ہونے کے بعد سے بے تکی حرکتیں ،زبان پھسلنے جیسے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے ۔ مائیکل وولف کی نئی کتاب کے مطابق ٹرمپ کے ساتھی انہیں بچوں جیسا قرار دیتے تھے۔بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد ٹرمپ پرخود کو منصب صدارت کےلیے فٹ ثابت کرنے کےلیے دباﺅتھا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain