تازہ تر ین

پی سی بی کی انوکھی وضاحتیں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) حکام نے نیوزی لینڈکےخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکےخلاف ٹیم کی خراب کارکردگی سے چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی آگاہ ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق ٹیم کی وطن واپسی کے بعدخراب کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا۔حکام نے ٹیم پر تنقید کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ منصفانہ تنقیدکریں ، نکتہ چینی کرتے ہوئے بورڈ اورکھلاڑیوں کےساتھ ذاتیات پرنہ اتریں۔واضح رہے نیوزی لینڈ نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو183رنز سے آٹ کلاس کردیا۔ جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ہے۔کیویزکے258 رنزکے جواب میں شاہین 74رنزپرڈھیر ہوگئے تھے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain