تازہ تر ین

بلوچستان حکومت کس نے گرائی , سب سامنے آ گیا

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان میں حکومت ختم کرانے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری کا کردار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ہفتے کو جب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا اور نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کی سرکاری گاڑی میں سوار ہونے کیلئے اسمبلی بلڈنگ سے باہر نکلے تو سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر عبدالقیوم سومرو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے‘ انہیں دیکھ کر صحافیوں سمیت دیگر افراد حیرت میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد عبدالقیوم سومرو وزیراعلیٰ کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کی حکومت گرانے کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے کردار ادا کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے روز بھی عبدالقیوم سومرو کوئٹہ میں موجود تھے اور انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں تین روز تک قیام بھی کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain