تازہ تر ین

بس بہانے بہت ہو گئے , شہباز شریف برہم

لاہور(پ ر)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا- جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے قصور میں پیش آنےو الے افسوسناک واقعات کے کیسوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کمسن بچی کے اندوہناک قتل کے ملزم جلد سے جلد گرفتار کئے جائیں – حیلے بہانے نہیں چلیں گے ،مجھے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری چاہیے – ملزمان پکڑ کر حقائق سامنے لائے جائیں – انہوںنے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہرصورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی- معصوم بچی کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہوئی ،درندہ صفت ملزم کو اس کاحساب دینا پڑے گا-سفاک درندہ قانون کے مطابق عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائے گا-انہوںنے کہا کہ فائرنگ کے باعث جاں بحق ہونے والے دو افراد کے کیس میں بھی انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اورذمہ داروں کو قانو ن کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی- میں کیسوں پرہونے والی پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل پولیس روزانہ قصور جا کر کیسوں پر ہونے والے پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور اس ضمن میں وہ میرا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں -ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو آج ہی قصور پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ دونوں افسران ان کیسوں سے متعلقہ اپنے محکموں کے امور قصور میں بیٹھ کر نمٹائیں گے -انہوںنے کہا کہ میں اب تک کرب اور تکلیف سے گزر رہا ہوں -مجھے صرف ملزمان کی گرفتاری چاہیے-صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایوب گادھی ، خواجہ عمران نذیر، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آرپی او ملتان ، آرپی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خدمت اور شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اورملک کی 70 سالہ تاریخ میں جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل ہوئے ہیںاس کی مثال نہیں ملتی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ہر منصوبہ شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہے جبکہ چند شکست خوردہ عناصر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاںلاہور میں تعینات ترکی کے پہلے قونصل جنرل سردار ڈینیز (Mr. Serdar Deniz) نے الوداعی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے پاک ترک تعلقات کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر ترکش قونصل جنرل سردار ڈینیز کو خراج تحسین پےش کےا اوران کے مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کےا ۔وزےراعلی شہبازشرےف نے ترک قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے آپ نے موثر انداز میں کام کیا ہے اورآپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ یاد رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات بھائی چارے، اخوت اور برادرانہ رشتوں میں پروئے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیںاورمحبت اور خلوص کے یہ رشتے دلوں کے رشتے ہیں۔ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کابھرپور ساتھ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain