تازہ تر ین

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے انچارج حسن ظفر کی نعش برآمد

لاہور(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے رہڑی گوٹھ سے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے پاکستان میں انچارج پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق علی الصبح اطلاع ملنے پر رہڑی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش کار کی پچھلی سیٹ سے برآمد کی گئی جس کی شناخت حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ابراہیم حیدری تھانے کے اے ایس آئی امیر حسین کے مطابق صبح 8 بجے تھانے میں لاش کی اطلاع ملی جس کے بعد رہڑی گوٹھ میں کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ سے لاش برآمد کی گئی۔جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حسن ظفر عارف کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی اجازت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنماءپروفیسر حسن ظفر رہا۔دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پروفیسر حسن عارف کا بیہمانہ قتل ہوا، یہ کراچی کو بدامنی میں جھونکنے کی سازش ہے، پروفیسر حسن عارف کے پسماندگان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ خیال رہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد تھے جو کئی ماہ تک رینجرز کی حراست میں رہے تاہم 18 اپریل 2017 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں رہا کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain