تازہ تر ین

واٹس ایپ پر غیرمتعلقہ پیغامات روکنے کیلئے نئے فیچر کی آزمائش

سوشل میڈیا (ویب ڈیسک) مشہور ایپ واٹس ایپ نے جعلی افواہوں اور غیر متعلقہ (اسپام) پیغامات کو روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔واٹس ایپ کمپنی کچھ عرصہ قبل سے جعلی افواہوں اور غیر متعلقہ پیغامات کی روک تھام کے حوالے سے کام کر رہی تھی، جن میں صارفین کو انعام کا جھانسا دے کر اسے فارورڈ کرنے کا کہا جاتا تھا۔ان غیر متعلقہ پیغامات میں صارفین پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ میسج میں موجود ہدایات پر عمل کریں، جس کے نتیجے میں اکثر خفیہ اور ذاتی معلومات چوری ہوجاتی ہیں۔تاہم 2 واٹس ایپ بلاگ سائٹ واٹس ایپین اور واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کی مدد سے ایسے جعلی اور اسپام پیغامات موصول ہونے کی صورت میں ایک نوٹیفکیشن سامنے آئے گا، جس میں صارف کو اس حوالے سے خبردار کردیا جائے گا۔دوسری جانب دیگر صارفین کو فارورڈ کرنے سے قبل بھی ایک نوٹیفیکشن نمایاں ہوگا، جس میں بھی صارفین کو خبردار کردیا جائے گا کہ ’یہ پہلے بھی کئی صارفین کو بھیجا جا چکا ہے‘۔فی الحال اس فیچر کو کوئی مخصوص نام نہیں دیا گیا ہے تاہم ممکن ہے کہ آزمائشی مراحل کے بعد اس فیچر کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain