تازہ تر ین

شریف خاندان کی 16 کمپنیاں،منی لانڈرنگ کیسے ہو ئی ،مجھے کیوں نکالا کی دوسر ی قسط میں تہلکہ خیز انکشا فا ت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے زریعے منی لانڈرنگ کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا کہ شریف خاندان کی 16 کمپنیاں ہیں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا پورا انتظام کررکھا تھا اور 99 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، حدیبیہ پیپز ملز بھی منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل جو ڈرامہ چل رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، آج اس کی دوسری قسط پیش کررہا ہوں، انہوں نے دبئی میں کمپنی بنائی ہوئی تھی، یہاں سے پیسہ وہاں بھیجتے تھے اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا، ہل میٹل کمپنی نے 116 کروڑ نواز شریف اور 80 کروڑ مریم نواز کے نام کیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، یہ لوگ پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے رہے، انہوں نے جاتی امرا کے ڈرائیور پنوں سے 5 کروڑ ایک شخص کو بھجوائے جب کہ نواز شریف کے ڈرائیور نے 18 کروڑ روپے بھیجے، ہم منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت نیب کو دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی، دنیا میں کونسی اسمبلی عدالت میں جھوٹ بولنے اور قوم کو لوٹنے والے کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے لیے قانون بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے بڑا جھوٹا آدمی کوئی نہیں، خواجہ آصف دبئی میں کمپنی میں کام کررہے ہیں اور 16 لاکھ روپے تنخواہ ہے، ان کے اکاو¿نٹس سے پیسہ ان کی بیوی کے اکاو¿نٹس میں جاتاہے جب کہ جس آدمی کے باہر بینک اکاو¿نٹس ہیں اور دبئی میں ملازمت کرتا ہے، وہ پاکستان کی نمائندگی کیسے کرسکتا ہے، یہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک اور جمہوریت کے لیے دھبہ ہیں۔ نواز شریف نے 300 ارب روپے کا جواب دینا ہے جو اس ملک سے باہر گیا ہے، انہیں بے نقاب کرنے کے بجائے میڈیا گروپ میرے پیچھے پڑے ہیں، یہ گروپ نقصان میں جارہے ہیں لیکن باہر یہ محل بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا گروپ سب سے بڑے مجرم کو بچارہے ہیں جنہوں نے ہمارے ادارے تباہ کیے، ان کا کام ہے کہ تحقیقاتی صحافت کریں لیکن یہ لوگوں کی نجی زندگی پر بات کرتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بڑا زبردست کام کیا ہے، چیرمین نیب کے ساتھ ساری قوم کھڑی ہے اور ساری نظریں نیب پر ہیں، چیرمین نیب کو کسی قسم کا دباو¿ نہیں لینا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain