تازہ تر ین

ن لیگ کی 4گھنٹے بیٹھک ،اندرونی کہانی سے سب دنگ رہ گئے

لاہور (آئی اےن پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت (ن) لےگ اور اتحادی جماعتوں کا ہر صورت جمہورےت کا تحفظ کر نے اور سازشی عناصر کو ناکام بنانے اور سےنےٹ اور عام انتخابات کو مقررہ وقت پر ےقےنی بنانے کا عزم‘ صدر(ن) لےگ مےاں نوازشر یف اور وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زےر صدارت (ن) لےگ اور اتحادی جماعتوں کی 4گھنٹے سے زائد تک ہونےوالی مشاورت کے بعد وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لےا‘ (ن) لےگ اور اتحادی جماعتوں نے بلوچستان مےں حکومت کی تبدےلی کے طرےقہ کار کو بھی جمہورےت کی نفی اور بلوچستان کے لےے نقصان دہ قرار دےدےا جبکہ مےاں نوازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے تو اس کے لئے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا ہوگا‘ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ جمہوریت اور نظام کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ میڈےا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کے صدر مےاں نوازشریف اور وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زےر صدارت ہونےوالے مشاورتی اجلاس مےں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عبدالقادر بلوچ، میر حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی، مریم نواز، سردار یعقوب ناصر، عبدالمالک بلوچ، رانا ثنا اللہ، عبدالرحیم زیارت وال، جمال شاہ کاکڑ، رکن اسمبلی انیتہ عرفان، کشور جتک، ثمینہ خان، سردار در محمد اور نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر شریک ہوئے اجلاس مےں وزےر اعلی بلوچستان ثناءاللہ خان زہری کے خلاف تحر ےک عدم اعتماد اور انکے استعفیٰ ‘سےنٹ اور عام انتخابات ‘اپوزےشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحر ےک‘ ملک کی موجودہ سےاسی صورتحال سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے بات چےت اور مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران حکومت اور اتحادی جماعتوں نے ہر صورت جمہورےت کا تحفظ کرنے اور سازشی عناصر کو ناکام بنانے اور سےنےٹ اور عام انتخابات کو مقررہ وقت پر ےقےنی بنانے کا عزم کےا ہے جبکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مےاں نواز شرےف نے کہا کہ اگر جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے تو اس کے لئے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا ہوگا جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایسے میں رکاوٹیں ڈالنے کا کو ئی جواز نہیں بنتا بین الاقوامی ادارے ملک کی ترقی کے اشاریے بتا رہے ہیں جس پرسب کو خوش ہونا چاہیے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھاکہ جمہوریت اور نظام کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے قبل ازیں اجلاس کے دوران بلوچستان سے آنےوالے شر کاءنے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہمارے علم میں لائے بغیر کسی جواز کے بغیر کیا گیا۔ اراکین نے کبھی بھی اس حوالے سے کسی بھی سطح پر اس ضمن میں نشاندہی نہیں کی اور وہ اراکین اس سوال کا جواب دینے سے بھی قاصر ہیں کہ عا م انتخابات سے چار ماہ قبل اس امر کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ اجلاس کے شرکاءنے تعجب کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلی کے انتخاب کا فیصلہ کب، کہاں اور کیسے کیا گیا۔ چند سو ووٹ لینے والے شخص کو ایک کروڑ سے زائد آبادی کے صوبے پر مسلط کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے۔ ملک کے حساس ترین صوبے پر کٹھ پتلی وزیراعلی بٹھا دینا سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ اس طرح کے عمل سے نہ صرف بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی جمہوری حقوق سلب ہوئے ہیں بلکہ اس طرح کے اقدام آئین میں دئیے گئے عوام کے حق حکمرانی کی توہین کے مترادف ہیں۔ اجلاس میں تینوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے عہد کیا کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے تبدیلی لانے کا نہ صرف مقابلہ کیا جائے گا بلکہ عوامی شعور کو بیدار کر کے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔ شرکاءنے کہا کہ جس طرح ووٹ کے تقدس کو بار بارمجروح کیا جاتا ہے اور عوام کے فیصلوں کے اوپر چند لوگوں کے فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان جہاں سیاسی استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت تھی وہاں بلوچستان کی جمہوری قیادت کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی عمل کے ذریعے اسے حاصل کر لیا گیا تھا اور بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کر لیا گیا تھا ،اسے راتوں رات محلاتی سازشوںکی نذر کر دیا گیااس طرح کے غیر جمہوری اقدام کو بلوچستان کے عوام اپنی توہین تصور کرتے ہیں۔ جمہوری قوتیں اس طرح کے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو راتوں رات محلاتی سازشوں کی نذر کردیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔ میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں نوازشریف کی زیر صدارت بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہوا جس میں صوبے سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگی عہدیداران سمیت پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی شریک ہوئے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق صدر یاسین آزاد کی سربراہی میں وکلاءکے ایک وفد نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی وکلاءوفد میں سینئر ایڈووکیٹ عاصمہ جہانگیر بھی موجود تھیں اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی این کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ گروپ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور شریف خاندان کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں دائر ریفرنسز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain