تازہ تر ین

ختم نبوت کے معاملہ پر داتادربار کے سامنے دھرنا پیر سیال شریف کے نئے اعلان نے پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور، حیدرآباد ٹاﺅن، چنیوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد (نمائندگان) دربار آف سیال شریف کے گدی نشین سابق سنیٹر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ داتا دربار لاہور میں ہونے والے آج20جنوری کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں۔ عاشقان رسول لاکھوں کی تعداد میں قافلے احتجاج اور دھرنے میں شریک ہونگے۔ پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے دعوی کیا ہے کے داتا کی نگری میں سینکڑوں کی تعداد میں علما ومشائخ کے علاوہ اہلسنت والجماعت کی 30 تنظیموں کے عہدیداران کارکنان کے علاوہ ملک بھر سے مریدین آج داتا کی نگری میں ھونے والے 20جنوری کے احتجاجی مظاہرہ/دھرنا میں تمام رکاوٹیں توڑکر پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر متحدہیں اور کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو مستعفی ہو ناہوگا اور ہم رانا ثنااللہ کے استعفی تک و ہاں بیٹھے ر ہیں گے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق آج 12 بجے کے بعد صوبے بھر سے کارکنوں کی آمد ہو گی اور بعد نماز ظہر کے بعد خطابات شروع ہوں گے۔ اجتماع میں گدی نشین، مشائخ، مریدین اور سنی جماعتوں کے کارکنان شرکت کریں گے۔ اجتماع سے خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف ااصف جلالی، صاحبزادہ حامد رضا اور سجادہ نشینوں کا خطاب ہو گا۔ پیر حمیدالدین سیالوی اس سے پہلے لاہور میں 4 جنوری اور 13 جنوری کو احتجاج کی کال ملتوی کر چکے ہیں۔ داتا دربار لاہور میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس و مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میں چنیوٹ، تونسہ شریف، پاک پتن، چورہ شریف، علی پور، سرگودھا، جھنگ اور پنجاب بھر کے دیگر ضلعوں سے قافلے آج مورخہ 20 جنوری کو داتا دربار لاہور پہنچیں گے اس مارچ میں جماعت اہل سنت، جمعیت علماءپاکستان، تحریک لبیک یا رسول اللہ، سنی تحریک، جانثاران تاجدار ختم نبوت کے مرکزی و صوبائی قائدین اور شمع رسالت کے پروانے شرکت کریں گے۔شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، شیرا کوٹ اور دوسرے کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ داتا دربار کے سامنے چوک میں سٹیج بنایا جا رہا ہے اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ہفتہ 20 جنوری کو دن ایک بجے جلسہ شروع ہو گا اور رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں شرکت کے لئے دو سو بسوں پر مشتمل سب سے بڑا قافلہ سرگودھا سے پیر سیال خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں، فیصل آباد سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں، پاکپتن سے پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی، تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی، گوجرانوالہ سے علامہ پیر عبدالعزیز چشتی، گولڑہ شریف سے پیر نظام الدین جامی کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔ تمام قافلے مختلف راستوں سے لاہور داخل ہوں گے۔ اجتماع کے انتظامات کے لئے ایک ہزار افراد پر مشتمل پچاس مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ 20 جنوری کے اجتماع کی تائید و حمایت اور شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماءپاکستان نورانی، جماعت اہل سنت، پاکستان سنی تحریک، تحریک لبیک یا رسول اللہ، نظام مصطفی پارٹی، تحریک فیضان اولیائ، انجمن طلباءاسلام، نظام مصطفے متحدہ محاذ، جے یو پی نیازی، پاکستان مشائخ کونسل، جماعت الصالحین، پاکستان فلاح پارٹی، سنی علماءبورڈ، تحریک فدایان ختم نبوت، مرکزی مجلس چشتیہ، انجمن خدام الاولیائ، تحریک فروغ اسلام، تنظیم المساجد پاکستان، سنی یوتھ ونگ، انجمن نوجوانان اسلام اور دوسری اہل سنت جماعتیں شامل ہیں جبکہ گولڑہ شریف، تونسہ شریف، پاکپتن شریف، کیلیانوالہ شریف، شرقپور شریف، دربار حضرت سلطان باہو، بارو شریف، علی پور شریف، سندر شریف، کوٹلہ شریف، معظم آباد شریف، لکھیوال شریف سمیت ہزاروں روحانی درگاہوں کے گدی نشینوں نے پیر سیال شریف کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے 20 جنوری کے اجتماع میں رکاوٹ ڈالی تو ہر شہر میں دھرنے دے کر ملک جام کر دیں گے۔کارکنان تیاری کر کے لاہور آئیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain