تازہ تر ین

یہ ہے ہماری عدالتوں کا انصاف ، قتل کا ملزم 13 سال بعد بیگناہ نکلا ، حساب کون دیگا ؟

اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم بابر علی کو 13 سال بعد بری کر دیا ہے ،دوران سماعت عدالت نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو اعلیٰ تربیت فراہم نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ڈی ایم جی اور سی ایس ایس کے افسران کو اعلی تربیت دی جاتی ہے، ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کو اعلی تربیت کی ضرورت ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ انے کہا کہ مجسٹریٹ کی غلطیوں کے باعث ملزمان کو فائدہ ہوتا ہے ۔جمعرات کو کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ سے عمر قید کی سزا پانے والے ملزم بابر علی کو تیرہ سال بعد بری کردیا ، ملزم بابر علی پر 2005ءمیں ڈکیتی کے دوران 15 سالہ زاہدہ پروین کو قتل کرنے کا الزام تھا،پاکپتن کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی، ہائی کورٹ نے سزائے موت عمر میں تبدیل کردی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain