تازہ تر ین

زینب قتل کیس ،پولیس کی رپورٹ ، چیف جسٹس کا عدم اعتماد

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے قصور میں7 سالہ معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران متاثرہ بچوں اور بچیوں کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ محمد ادریس اور پنجاب فرانزک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے چیف جسٹس کوملٹی میڈیا پر بریفنگ دی۔جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2015 کے بعد سے یہ آٹھواں واقعہ ہے اور 800 کے قریب مشتبہ افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے ہیں۔تاہم چیف جسٹس نے پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف ایک ہی رخ پر تفتیش کر رہے ہیں، پولیس ڈی این اے سے باہر نکل کر روایتی طریقے اپنائے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھاجو پولیس کر رہی ہے، اس طرح تو 21 کروڑ لوگوں کا ڈی این اے کرنا پڑے گا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 2 تھانوں کی حدود میں مسلسل واقعات ہوئے، کسی نے انکوائری کیوں نہیں کی؟ اتنے واقعات پر پولیس کیا کر رہی تھی؟جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ اگر پولیس 2015 میں اتنی سنجیدہ ہوتی تو آج 8 بچیاں زیادتی کے بعد قتل نہ ہوتیں۔سماعت کے دوران پنجاب فرانزک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر اشرف بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ جو ویڈیو ہم نے دیکھی، یقین نہیں ہے کہ یہ اسی بچی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain