تازہ تر ین

مال روڈ پر سیاسی مسخروں کے ناٹک کو لاہوریو ں نے مسترد کردیاتھا،شہباز شریف

وزیر اعلیٰ (ویب ڈیسک )پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کو منتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دیں گے۔شہباز شریف نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باب پاکستان ایک عظیم منصوبہ ہوگا جس پر 4 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جب کہ یہ منصوبہ تحریک پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دن رات دروغ گوئی کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ پربہتان لگایا تو ان کو نوٹس بھجوایا لیکن آج تک جواب نہیں آیا بلکہ میرے نوٹس پر وہ ہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیے تو کیا انہیں حکمرانی کا حق ہے؟ اور عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے اور بڑا ناٹک رچایا گیا لیکن لاہور والوں نے اس ناٹک میں شرکت نہ کرکے انہیں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےبجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ خان صاحب نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی اور خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی لیکن خان صاحب کہتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں جب کہ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھیجتے ہیں تاہم خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرومنصوبے کے لیے نوازشریف نے فنڈز فراہم کیے اور انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لاہور کی میٹروپرتنقید کرتےرہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 4 سال بعد میٹرو منصوبے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ لیا ہے تاہم ہمیں موقع ملا تو پشاور کا میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے اور نواز شریف نے مجھے ذمے دار بنایا تو پورے ملک میں منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما ا?صف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ زرداری نےعوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی نےانتخابات میں ہمیں منتخب کیا تودونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنا دیں گے اور دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے لیکن کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain