تازہ تر ین

فلم فیئر ایوارڈز، پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ”ہندی میڈیم“بہترین بھارتی فلم قرار

ممبئی (ویب ڈیسک )میں 63 ویں بھارتی فلم فیئر ایوارڈز کی محفل سجی، جہاں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
تقریب میں بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی، جن میں کاجول، عالیہ بھٹ، پریتی زینٹا، ودیا بالن، شاہ رخ خان، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، عرفان خان اور رنویر سنگھ شامل تھے۔ فلم فیئر ایوارڈز تقریب کی میزبانی بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور فلم ساز کرن جوہر نے مل کر کی اور سب کو اپنے چٹکلوں سے لطف اندوز کیا۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تو اپنے نام نہیں کرسکیں لیکن ان کی ڈیبیو فلم ‘ہندی میڈیم’ بالی وڈ کی بہترین فلم قرار دی گئی جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ عرفان خان کو دیا گیا جو فلم میں صبا قمر کے ساتھی اداکار تھے۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ودیا بالن کو فلم ’تمہاری سلو‘کے لیے دیا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ایشون ایئر تیواری کو فلم ’بریلی کی برفی‘ کے لیے دیا یا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ راج کمار راو نے موصول کیا جب کہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مہر وجی نے فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے لیے حاصل کیا۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز مالا سنہا اور بپی لہری کو دیا گیا۔63ویں فلم فیئر ایوارڈز کی جھل مل کرتی تقریب کی کچھ تصاویر یہاں دیکھیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain