تازہ تر ین

نقیب اللہ کیس: راؤ انوار نے تعاون نہیں کیا تو گرفتار کیا جائیگا، تفتیشی افسر

کراچی (ویب ڈیسک) نقیب اللہ کیس کی تفتیش کرنے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ راؤ انوار اور دیگر نے تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا کیس میں ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بڑی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک راؤ انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہر ذرائع سے سینئر افسران نے بھی رابطے کی کوشش کی، ان کے گھروں پر نوٹس دے دیئے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ یہ ابھی پہلا مرحلہ ہے، آگے جو ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا اور قانونی تقاضے پورے کریں گے۔عابد قائم خانے مزید کہا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس پر پورے پاکستان کی نظر ہے، اس میں معاونت کے لیے اسپیشل برانچ کے ایس پی سمیت اعلیٰ پولیس افسران کا ساتھ حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain