تازہ تر ین

جہازوں کا قبرستان

واشنگٹن (نیٹ نیوز)انسانوں کے قبرستان تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن آپ نے کبھی ہوائی جہازوں کے قبرستان کے بارے میں سنا ہے ؟ اگر آپ کسی طرح امریکی ریاست ایریزونا کے صحرا میں واقع پائنل ایئر پارک نامی جگہ تک پہنچ جائیں تو یہ عجوبہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک پرانا ایئرپورٹ ہے ، لیکن اب اسکا استعمال یہی ہے کہ اپنی عمر پوری کر لینے والے طیاروں کو لا کر یہاں کھڑ اکر دیا جاتا ہے ۔ ہر قسم اور ہر دور کے ہوائی جہاز یہاں کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان میں تازہ ترین اضافہ آخری امریکی بوئنگ 747 کی صورت میں ہوا ہے جو یہاں اپنی آخری آرامگاہ تک پہنچ چکا ہے ۔ فضائی کمپنیوں کا پسندیدہ جہاز جو کہ امریکی صدور کا بھی پسندیدہ جہاز رہا ہے اصل جمبو جیٹ بھی اب ایوی ایشن کی تاریخ کا حصہ بن گیا ہے ۔ کبھی اس جہاز کا نئی طرز کا ڈیزائن دنیا بھر میں فضائی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔ اب یہ طیارے آپکو صرف یہاں ہی نظر آسکتے ہیں۔ قبرستان میں آنیوالے جہازوں کو یہاں صحرا کے خشک ماحول میں کھڑا کیا جاتا ہے تاکہ یہ زنگ سے محفوظ رہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain