تازہ تر ین

چن چن کر ماریں گے“بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی

نئی دہلی‘ لکھنو ( ویب ڈیسک ) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لکھنو میں بھارتیہ ریلوے مال گودام شرمک سنگھ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ چند ماہ قبل پاکستان نے بھارت کے 17فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلہ پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میں داخل ہو کر وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں بھارت ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت تو پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان ہمارے ساتھ خوشگوار مراسم قائم کرنا نہیں چاہتا۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت بھارت کا سر نہیں جھکنے دے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ کئی ماہ سے جاری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں متعدد پاکستانی شہری اور پاک فوج کے جوان شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کے گرد گھومتی ہے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی دنیا کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں مرتب کی جاتی ہے۔ ہم کسی ایک ملک کو الگ کرنے کیلئے کام نہیں کر رہے لیکن دنیا کو دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔ انسانیت خطرے میں ہے اور اسے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ جو طاقتیں انسانیت پر یقین رکھتی ہیں وہ متحد ہو جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain