تازہ تر ین

وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام (ای سی ایل) میں ڈالنے کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے مابین نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ چیئرمین نیب کا خط مسترد کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزکٹ کنٹرو لسٹ (ای سی ایل) میںڈالنے سے انکار کردیا ہے جس کی روشنی میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سیکرٹری داخلہ کو دوبارہ خط لکھ کر اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بجائے نیب سے مزید وجوہات طلب کی ہیں اور نیب کے خط میں دی گئی وجوہات وزارت داخلہ نے مسترد کردی ہیں جس کی روشنی میں نیب اور حکومت کے مابین مزید اختلافات کی خلیج بڑھتی جارہی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے بھی اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی پہلے ہی خارج کردیا ہے اور ملزم اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کو سماعت جاری رکھنے کی ہدایت اور اجازت دے دی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain