تازہ تر ین

چئیرمین نیب کی اپنوں کیخلاف کاروائی نے سب کی آنکھیں کھول دیں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کرپشن سکینڈل کی راولپنڈی سے کراچی نیب کو ٹرانسفر کرنے پر چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ناصر اقبال سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایل این جی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات نیب دائریکٹوریٹ کراچی منتقل کردیں جو کہ ایک قانونی اقدام ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر قبال کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے اور سخت اقدامات کا فیصلہ بھی کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ نیب کے اندر نیب بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ ایل این جی کرپشن سکینڈل کے بڑے ملزمان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا‘ پی ایس او کے ایم ڈی شیخ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ درجن سے زائد افسران شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain