تازہ تر ین

نریندر مودی نے عرب امارات میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ابو ظہبی (ویب ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں پہلے سوامی نارائن مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے بھی شرکت کی۔مودی نے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے پر ولی عہد محمد بن زاید النہیان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مندر کے پنڈتوں نے نریندر مودی اور محمد بن زاید النہیان کو ہندو مذہب کا لٹریچر بھی پیش کیا۔ابو ظہبی۔ دبئی شاہراہ پر بنایا جانے والا سوامی نارائن مندر 55 ہزار مربع میٹر (14 ایکڑ) پر مشتمل ہوگا اور 2020 تک مکمل ہوگا۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت تحمل اور ہم ا?ہنگی کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور مندر کی تعمیر اسی عزم کا اظہار ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ مندر نہ صرف فن تعمیر میں منفرد ہوگا بلکہ اس سے پوری دنیا کو پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 30 لاکھ سے زائد بھارتی تارکین وطن مقیم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain