تازہ تر ین

پولنگ کا وقت ختم ،ووٹرز کا رجحان کس پارٹی کیجانب رہا؟ این اے 154کا معرکہ کون جیتے گا ؟ سب سے بڑی خبر

(ویب ڈیسک )لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے کے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ضمنی انتخاب کے دوران 4 لاکھ 31 ہزار 2 ووٹرز کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اور پاک فوج کے 2 ہزار سے زائد جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔لودھراں کے ضمنی الیکشن میں امن و امان کی ذمہ داریاں پاک فوج کے سپرد تحریک انصاف کے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ برس دسمبر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ا?رٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے حلقے میں 12 فروری کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانےلودھراں کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 154 ضمنی انتخاب کے امیدواروں علی ترین اور اقبال شاہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کردیئے۔علی ترین پر 40 ہزار روپے اور اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔علی ترین تحریک انصاف جبکہ اقبال شاہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain