تازہ تر ین

کراچی میں کرکٹ بحالی خوش آئند

کراچی( نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہناتھا کہ کراچی میں کرکٹ آنا بہت ہی خوش آئند بات ہے،پہلے لوگوں میں کرکٹ آئی تھی اور اب کراچی والے چاہیں گے کہ یہاں پر میچ ہواور دوبارہ کرکٹ بحال ہو۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ جو بھی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی وہ یہاں کے ہجوم کوخوب انجوائے کریں گی۔پی ایس ایل تھری کافائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا اورامید ہے شائقین کی بڑی تعدادمیچ سے لطف اندوزہونے کےلئے سٹیڈیم کارخ کرے گی اورکراچی کے شائقین کوطویل عرصے بعد بڑامقابلہ دیکھنے کوملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکسن نے پی ایس ایل 3کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات کواطمینان بخش قرار دینے کے ساتھ بعض معاملات پراپنے تحفظات کا اظہارکردیا تھا۔ریگ ڈکسن ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے، میں اپنی رپورٹ7 دن میں پیش کردوں گا، ۔سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور پریزینٹیشن بہت مفصل اوربھر پور رہی جس سے میں بہت مطمئن ہوں اور یہ میری رپورٹ کی تیاری کے لیے سود مند رہیں گی لیکن کچھ معاملات پر تبادلہ خیالات کرنا ہے لیکن یہ کہہ سکتا ہوں مثبت توقعات ہیں۔اس موقع پر سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کراچی میں فائنل کے انعقاد کو ممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain