تازہ تر ین

”زندہ یا مردہ “کہاں اور کس حال میں ،آخرکار داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی بارے بڑی خبر آگئی

بغداد(ویب ڈیسک) روس اور امریکا کی بھرپور جنگی کاروائیوں کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم داعش تو شکست سے دوچار ہو گئی لیکن اس کا سربراہ ابوبکر البغدادی تاحال ایسا معمہ بنا ہوا ہے جو عالمی خفیہ ایجنسیوں کی سمجھ سے باہر ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کم از کم نصف درجن بار یہ دعوے سامنے آئے کہ البغدادی ہلاک ہو گیا لیکن ہر بار وہ دوبارہ نمودار ہو گیا۔ چند دن قبل ایک بار پھر یہ بتایا گیا کہ فضائی حملے میں البغدادی مارا گیا، اور پہلے کی طرح اب پھر یہ اطلاع سامنے آ گئی ہے کہ وہ زندہ ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی ایک فضائی حملے میں زخمی ضرور ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہے اور شام کے ایک ہسپتال میں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ البغدادی کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث وہ سہارے کے بغیر چلنے کے قابل نہیں ہے اور وہ ذیا بیطس کا مریض بھی ہے۔ عراق کے انٹیلی جنس و انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ابوعلی البصری کا بھی کہنا ہے کہ اس بات کے بھی ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ البغدادی زندہ ہے اور شام کے شمال مشرقی علاقے جزیرہ میں روپوش ہے۔جون 2016ئ میں ترک میڈیا نے پہلی بار یہ خبر دی تھی کہ البغدادی عراق کے شہر رقہ میں ایک فضائی حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا لیکن اس خبر کی تصدیق نا ہوسکی۔ اسی سال دسمبر میں امریکی دفاعی ادارے کی جانب سے یہ خیال سامنے آیا تھا کہ البغدادی زندہ ہے اور اس کے بعد جنوری 2017ئ میں عراق کے ایک مقامی نیوز چینل نے بھی یہ اطلاع دی تھی کہ البغدادی زندہ ہے اور شمالی عراق میں روپوش ہے۔ جون میں روس کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ ایک فضائی حملے میں البغدادی کو ماردیا گیا ہے لیکن ستمبر میں ایک بار پھر امریکی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ البغدادی زندہ ہے۔ اب کی بار پھر یہی ہوا ہے، پہلے البغدادی کی موت کی خبر آئی اور اب کہا جا رہا ہے کہ وہ زخمی ضرور ہے مگر زندہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain